Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، حمزہ شہباز

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، پنجاب اور لاہور نواز شریف کے تاریخی استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک مسیحا کی ضرورت ہے جو ملک کی معیشت کو ڈگر پر ڈالے، اس وقت عوام کے فوری ریلیف کے اقدامات ہونے چاہئیں جبکہ پیٹرول، اشیائے خور و نوش ، بیروزگاری کا خاتمہ ہونا چاہیے اور عام آدمی کی زندگی آسان ہونی چاہیے۔

حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو جس مسیحا کی ضرورت ہے اس کا نام ہے نواز شریف ہے،21 اکتوبر کو سارا پاکستان اپنے محبوب رہنما کا فقیدالمثال استقبال کرے گا۔

نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا،21 اکتوبر قائد کے استقبال نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی پر مہر لگنے اور عوامی ریفرنڈم کا دن ثابت ہوگا

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version