Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کی گاڑی چوری ہوگئی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی ریو گاڑی چوری ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے حیدر عباس رضوی کی چوری ہونے والی گاڑی کی تصویر حاصل کرلی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بھی چوروں کے نشانے پر آگئے ہیں، حیدر عباس رضوی کی گاڑی گلشن اقبال بلاک 4 پٹیل اسپتال کے قریب سے چوری ہوگئی۔

حیدر عباس رضوی کی گاڑی اسلام آباد سے رجسٹرڈ تھی جبکہ اسلام آباد نمبر ACB424 بلیک ریو گاڑی تھی۔

حیدر عباس رضوی کون ہیں؟

سید حیدر عباس رضوی متحدہ قومی موومینٹ کے ایک رہنما ہیں۔ حیدر عباس رضوی 2 فروری 1969ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور گلشن اقبال کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔ وہ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومینٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈربھی رہ چکے ہیں۔

حیدر عباس رضوی نے 1990ء میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئری اینڈ ٹیکنالوجی سے میکینیکل انجینئری میں بی ای کیا، 1992ء میں کراچی یونیورسٹی سے اپلائڈ کیمسٹری میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے 1998ء میں یونیورسٹی آف ڈیٹرائٹ میرسی یوایس اے ایم ایس سی کیمیکل انجینئری کی ڈگری حاصل کی۔ پیشے کے لحاظ سے وہ انجینئری مینیجمینٹ کنسلٹینٹ ہیں۔

حیدر عباس رضوی کو سیاست کے علاوہ کتب بینی، اردو لٹریچر، اردو شاعری، کرکٹ اور شطرنج کا بھی بہت شوق ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version