Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیم اور اس کی اہمیت سے ہم سب آگاہ ہیں، قوموں کی ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے ہاتھوں میں ہمارے بچوں کا مستقبل ہے، ہم اساتذہ کے مسائل سے آگاہ ہیں، صوبے کے دور دراز علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے یہ بھی کہا کہ پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار کلیدی ہے، حکومت اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت تدریسی عمل کو موثر انداز سے جاری رکھنے کے لیے اساتذہ کے مسائل حل کرے گی، حکومت تعلیم کے شعبہ کی بہتری اور ہیومن ریسورس کو وسائل فراہم کرے گی۔

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اساتذہ اپنی پوری توجہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر مرکوز رکھیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version