نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 8 نومبرکو ازبکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بدھ (8 نومبر) کو دو روزہ سرکاری دورے پر وسطی ایشیا کی اہم ریاست ازبکستان کے لیے تاشقند روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ 16ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ای سی او ویژن 2025 اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، ان شعبوں میں تجارت، ٹرانسپورٹ، باہمی منسلکی، توانائی، سیاحت اور اقتصادی ترقی اور پیداواری شعبے شامل ہیں۔
انوارالحق کاکڑ تنظیم کے مستقبل کے کام اور علاقائی روابط اور باہمی خوشحالی کے فروغ کے لیے پاکستان کا وژن پیش کریں گے، دورہ تاشقند میں نگران وزیراعظم ازبکستان کی اعلیٰ قیادت اور شریک رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ای سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دیگر شریک رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں، ای سی او سربراہی اجلاس تزویراتی راہنمائی، سیاسی حمایت، اور علاقائی اور عالمی معاملات پر گفتگو کے لیے ایک عالمی فورم ہے، اجلاس میں ای سی او کے پروگراموں اور منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، ای سی او کے بانی رکن کے طور پر پاکستان ای سی او خطے کے روابط اور باہمی خوشحالی کے اہداف کے لیے پرعزم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
