Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ن لیگ کی ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق امیدوار اب 20 نومبر تک ٹکٹوں کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، درخواستیں پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

پارٹی ترجمان کے مطابق درخواستوں کے ساتھ بنک ڈرافٹ، آن لائن ٹرانسفر یا بنک ڈپازٹ کی صورت میں فیس جمع کروائی جا سکتی ہے جبکہ درخواستوں کے ساتھ کوئی نقد رقم کی وصولی نہیں کی جا رہی ہے، کسی قسم کی نقدی دینے اور وصول کرنے والے کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان پارٹی کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ اسموگ، جزوی لاک ڈاؤن اور بینک تعطیلات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پہلے ٹکٹوں کے لئے درخواستوں کی تاریخ 10 نومبر رکھی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج  https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کولائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version