پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا آٹھواں اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی بورڈ آج ساہیوال سے موزوں امیدواروں کا انتخاب کر رہا ہے، صبح کی نشست میں ملتان ڈویژن سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔
ن لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، نائب صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار، سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پارٹی کے پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ اجلاس میں شریک ہیں۔
بورڈ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے علاوہ ڈویژنل کوآرڈینیٹرز بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمانی بورڈ 2 دسمبر سے اب تک سرگودھا ڈویژن، ڈسٹرکٹ راولپنڈی، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، صوبہ بلوچستان، ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں سے پارٹی امیدواروں کے ناموں پر غور کر چکا ہے۔
