پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر زبیر چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن نارتھ کے صدر زبیر چوہدری پرانے اور اعتماد والے امیدواروں کو یکسر نظر انداز کرنے اور ٹکٹوں کی پیسوں کے بدلے تقسیم پر سیمابیہ طاہر پر برس پڑے۔
انہوں نے اعلیٰ قیادت سے فوری نوٹس کی اپیل کی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اٹھا دئیے۔
زبیر چوہدری نے پریس کانفرنس کرنے اور بذریعہ سوشل میڈیا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے پی ٹی آئی امیدواروں سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے۔
