Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

سرکاری نوکریوں کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاک آرمی کی سول، رینجرز، وزارت قومی صحت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی گریڈ 1 تا18 کی 2093 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خالی اسامیوں پر بھرتی کو الیکشن کمیشن کی منظوری سے مشروط کیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احکامات کے مطابق وزارت قومی صحت میں کوارشائن افسر گریڈ 18 کی ایک اور ریسرچ افسر گریڈ 17 کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ وزارت موسمیاتی تبدیلی میں گریڈ 18 کی ایک اسامی ، پاکستان آرمی کے مختلف فارمیشن میں گریڈ 1 تا 15 کی 963 اسامیاں، وزارت نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی میں کوارشائن افسر گریڈ 18 کی ایک اور ریسرچ افسر گریڈ 17 کی ایک اسامی، سندھ رینجرز میں 1010 اسامیاں، اے ایف آئی آرایم میں پانچ اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب نگران وفاقی حکومت نے بیرون ملک نوکریوں کے بڑھتے مواقع کے پیش نظر مزید 6 شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹ دفاتر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version