شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں حیدرآباد سے تمام نشستیں جیت جاٸے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے جام خان شورو میں جلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی مہم کی تعریف کررہی ہے، پیپلزپارٹی سندھ سے کلین سوٸپ کرے گی جبکہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی لیڈنگ پارٹی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کی باتیں کررہا ہے، عوام کپتان کی تقاریر سے لوگ تنگ آگٸے ہیں جبکہ عوام نواز شریف کے نعروں سے بھی تنگ آگٸے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ روٹی کپڑا اور مکان دیکر عوام کی داد رسی ہوگی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سےبھی کامیابی حاصل کرے گی جبکہ 8 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استتقبال ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 فروری کو بلاول بھٹو زرداری کا پروگرام ہو رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال ہوگا، حیدرآباد کے عوام جاگ گٸے ہیں، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں حیدرآباد سے تمام نشستیں جیت جاٸے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ ساؤتھ پنجاب سے بھی پپلز پارٹی جیت رہی ہے، سندھ اور بلوچستان سے پیپلز پارٹی کلین سوٸپ کر رہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری کا حیدرآباد کے جلسے کے بعد نیاباب شروع ہوگا جبکہ وہ لوگ جو خواب دیکھ رہے ہیں ان کو جیتنے نہیں دینگے۔
