رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقاتِ سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔
دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
