اسلام آباد: 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی ، صدرمملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف،احسن اقبال،رانا تنویر،امیرمقام ،جام کمال،اویس لغاری، عطا تارڑ،خالد مقبول صدیقی ، قیصرشیخ، ریاض پیرزادہ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب،احد چیمہ،محسن نقوی شامل تھے۔
اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں وزیرمملکت شزا فاطمہ خواجہ بھی شامل تھیں۔
وزیرِاعظم شہبازشریف کی جانب سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 19 رکنی وفاقی کابینہ کے ناموں کی تجویز دی گئی تھی۔
