Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں عید کب ہوگی؟ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتادیا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ 10 ڈگری ہوگا۔

مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔

اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version