Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ڈاکوؤں نے عید پر ایک اور گھر اُجاڑ دیا

کرااچی کے علاقے گلشن اقبال میں بے رحم لٹیروں نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق تراب زیدی نامی شہری گھر سے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کیلئے نکلا تھا،جسے ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اے ایس پی عتیق الرحمان کے مطابق مقتول کے موباٸل سے بینک ٹرانسیکشن کے شواہد ملے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہرِقائد میں رواں سال جنوری سے اب تک 58 افراد ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور 200 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ رمضان میں 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version