پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی وزیراعلی سرفراز بگٹی سے نالاں ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان بلوچستان اسمبلی نے پارٹی قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، جس کے بعد پارٹی قیادت نے ارکان کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اس حوالے سے چار جولائی سے بلوچستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ بلوچستان کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کی شکایات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ارکان بلوچستان اسمبلی کو چند مخصوص ارکان کو فنڈز ملنے اور انہیں نظر انداز کرنے پر تحفظات ہیں۔
