Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، 12ربیع الاول کا جلوس میمن مسجد سے برآمد

کراچی میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس ٹاور  پہ واقع میمن مسجد سے برآمد ہوگیا۔

مرکزی جلوس کی سربراہی علماء اہل سنت کر رہے ہیں جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔  جلوس میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی موجود ہیں۔

مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ، جامع کلاتھ مارکیٹ اور نمائش چورنگی سے ہوتا ہوا نشتر پارک پر اختتام پذیر ہو گا۔

مرکزی جلوس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے سے ملنے والے دائے بائیں کے   راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔

مرکزی جلوس کے اختتام پر نشتر پارک میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس سے علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version