اسلام آباد: پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مغادم کی ملاقات ہوئی جس دوران خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کہتے ہیں کہ موجوہ حالات میں مشترکہ سرحدی کمیشن کی خصوصی اہمیت ہے۔
خواجہ محمد آصف مزید کہتے ہیں کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں، بارڈر مینجمنٹ کے معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہیے۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جانب سے مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں اقدامات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
