وزیر اطلاعات پنجاب و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح بلوچیوں کا ساتھ دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب و ثقافت عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پی ٹی آئی کا ناکام خواہشوں حسرتوں کا جنازہ دیکھا، پی ٹی آئی نے قانون توڑنے اور غنڈہ گردی کرنے کی کوشش کی تو شرمندگی کے بجائے صفائیاں دے رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پچیس پولیس اہلکار زخمی ہیں گنڈا پور کی نجی فورس نے کانچ کے ٹکڑے غلیلوں سے مارے، اسلحہ بردار لوگ آئے لیکن اس کا استعمال نہ ہوا وہ سات گھنٹے تک نوازشریف کی موٹروے پر سفر کرتے رہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گنڈا پوریا لیڈر شپ کارکنوں کے علاوہ کوئی نظر نہ آیا، عمر ایوب عینک لگاکر ویڈیو فلم بناتے رہے اسد قیصر لندن چلے گئے، قاسم سوری ٹوئٹر پر انقلاب لا رہے تھے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہوئی پنجاب سات مزدوروں کو شہید کیاگیا وزیر اعلیٰ پنجاب و حکومت پنجاب کی جانب سے افسوس کااظہار کرتی ہوں، حکومت بلوچستان سے پوچھنا چاہتی ہوں کب تک پنجابیوں کا خون بہے گا ان کا خون اتنا سستا نہیں۔
عظمیٰ بخاری پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کی طرح بلوچیوں کا ساتھ دیا، دو صوبوں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش ہے اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا، کے پی وزیر اعلیٰ پختونوں اور پنجابیوں کو لڑانا چاہتا ہے۔
عظمیٰ بخاری پنجاب لاوارث نہیں اس کی وارث مریم نواز ہے جن کو قانون پرعمل درآمد کروانا آتا ہے، پنجاب میں وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، کے پی میں احتجاج کیوں نہ کرے کرینیں ڈبل ون ڈبل ٹو ساتھ لاتے ہیں تو اپنے صوبہ میں ہی کر لیں۔
عظمیٰ بخارینے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی کہا کہ گنڈا پور کا بیان آیا جس پر شرمندگی تھی ان کے لوگوں کو لعن طعن کی وہ تو گاڑی سے باہر تک نہ نکلا، گنڈا پور نے انقلاب لانے اور گولیاں چلانے کا اعلان کیا وہ اپنی حرکتوں پراعلان کریں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی آئی خان سے ڈی ایس پی کے بیٹے کی لاش ملی موسی خیل سے ٹی ٹی پی کے بیس دہشت گرد ملے سات درجن جگہوں پر آگ لگائی گئی، اگرخدمت نہیں کرنا آتی تو سیکھ ہی لو کے پی میں امن و امان صورتحال پر کوئی اجلاس ہوا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمارے وزیر اعلیٰ کی آٹھ میٹنگز ہو رہی ہیں آپ کتنی میٹنگز کرتے ہیں، کے پی میں گنڈا پور ناکام نظر آ رہا ہے بلکہ سرکاری وسائل کو آگ لگائی جا رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز جیسی وزیر اعلیٰ ہو تو کے پی کے عوام کے حالات بدل سکتے ہیں، کے پی سیکرٹریٹ میں 69 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے کے پی قرض میں ایک ارب بہتر کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے، علی امین گنڈا پور کو سستی اداکاری نقلی مولاجٹ سے فراغت ملے تو پتہ چلے کہاں کرپشن ہو رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کے پی میں پانچ سو تینتالیس اسکول غیر فعال ہیں پنجاب کے اسکولوں میں فری بچوں کو کھانا کھلایا جا رہا ہے، شیخ وقاص اکرم نئے سیکرٹری اطلاعات و بیرسٹر سیف نے میرا کیس انڈوز کیا ہے ان کو کل پنجاب بھر سے کہیں کوئی حرکت نظر نہ آئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ گنڈا پور کو آکر واپس نہیں جانا چاہیے ورکرز کے حوصلہ پست ہوئے، بیرسٹر سیف باہر نہیں نکلے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں پنجاب سے کوئی نہیں نکلا، مریم نواز سے کچھ سیکھ لو، مریم نواز روز تمام معاملات کا خود جائزہ لیتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز پنجاب کی عوام کے مسائل کے حل کی کوششوں میں مصروف ہیں ، خیبر پختونخوا کی عوام کے بھی اچھے دن آئیں گے، گنڈہ پور ہوش کے ناخن لیں، جبکہ پنجاب میں دہشت گردی نہیں چلے گی۔
