Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جھوٹ کی بنیاد پر تعمیر عمارت مسمار ضرور ہوتی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جھوٹ کی بنیاد پر تعمیر عمارت مسمار ضرور ہوتی ہے۔

ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ امید ہے کہ ٹرمپ کے جینے سے عدالت میں فیصلے آئیں گے تو میں اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی دورہ بہت اچھا رہا، جنوری یا فروری میں سی پی اے کی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اسمبلیوں کی کارکردگی سمیت دیگر امور پر بات ہو گی، اس میں ایشیاء سمیت دیگر ممالک بھی شریک ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو سال ہو گئے ہیں یہ بات سمجھتے ہوئے کہ وہ غلامی اور آزادی کی بات کیا تھی، میں بار بار کہتا ہوں جھوٹ کی بنیاد پر تعمیر عمارت مسمار ضرور ہوتی ہے۔

 ملک احمد خان نے مزید کہا کہ آپ کو جھوٹے نعرے سے وقتی شہرت ملتی ہے لیکن وہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتی، کوئی اس چیز پر اتر آئے کہ تمام ادارے توڑنے ہیں، کہ جو میرے ساتھ ہیں وہ ٹھیک ہیں جو میرے ساتھ نہیں سب غلط ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version