ایف بی آر نے مالی سال 2025 کے 9 ماہ میں اب تک کا سب سے زیادہ 8500 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔
رواں مالی سال 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر یہ کلیکشن میں 26 فیصد اضافہ ہے، 26 فیصد اضافے کے باوجود مالی سال 2025 نو ماہ میں ہدف کے مقابلے میں 721 ارب روپے کا شارٹ فال ہے۔
یہ ہدف مالی سال 25 کے نظرثانی شدہ ہدف کی بنیاد پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
مارچ 25 میں ایک ماہ میں ٹیکس وصولی 1100 ارب روپے رہی ، جو کہ ماہانہ 29 فیصد جبکہ سالانہ 25 فیصد زائد ہے۔
مارچ 25 کے ہدف 1220 ارب روپے تھا جو ہدف سے 120 ارب روپے کم رہا۔
