Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑااضافہ، تاریخ کی بلند ترین سطح ریکارڈ

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، بین القوامی اور مقامی سونے کی مارکیٹ میں قیمت نئی تاریخی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

 ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 کا بڑا اضافہ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے سے 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 6688 روپے  کے بڑے ضافے کے بعد  قیمت 2  لاکھ 81 ہزار  893 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 78 ڈالرز کے بہت بڑے اضافے سے  3118 ڈالرز فی اونس ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version