امریکاسے تعلقات ازسرنواستوار،سی پیک فیزٹوکےلئے چین سے رابطے جاری ہیں۔ شہبازشریف کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تھی۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی 4 روزہ جنگ نہایت خطرناک تھی لیکن پاکستان نے وہ جنگ جیتی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے اس کامیابی کو قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قراردیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج نے جرات اور مہارت سے دشمن کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ اس جنگ کے ہر لمحے کے گواہ ہیں اور بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان سے مشاورت کرتے رہے۔
شہبازشریف نے کہاکہ کچھ عناصر کا خیال تھا کہ پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکتالیکن اس جنگ نے یہ تصور ختم کر دیا۔
