Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈس اے آئی ویک2026، پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تاریخی سنگِ میل

قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل

ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی اقدامات سے قومی اقتصادی اور ٹیکنالوجی منصوبوں کو عملی پیش رفت حاصل ہورہی ہے۔

پاکستان میں اے آئی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ”انڈس اے آئی ویک 2026“ ایونٹ اسلام آباد میں جاری ہے، قومی سطح کے اسٹریٹجک فورم پر مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز سے متعلق متعدد سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

“اے آئی فار ہر”، نیشنل اے آئی بوٹ کیمپ، گلوبل گیم جیم، ٹیک مقابلے اور گورنمنٹ و ڈیفنس ٹیک نمائش بھی ایونٹ کا حصہ ہیں۔

 اے آئی ڈیٹا اینالسٹ محمد احمد نے ایونٹ کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم ایونٹ کے انعقاد اور پاکستان کی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر ایس آئی ایف سی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیف بزنس آفیسر، ڈیوسِنک عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ میں ایس آئی ایف سی، پاشا، پی ایس ای بی اور وزارتِ آئی ٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ اقدام اے آئی آگاہی کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

تاہم، ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت قومی اے آئی ایکوسسٹم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈس اےآئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کو بدل دے گا، وزیراعظم

متعلقہ خبریں

Exit mobile version