کراچی میں بارش کے پیش نظر کے الیکٹرک کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی وگردونواح میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم صورتحال کاجائزہ لیاجارہاہے اورفیلڈاسٹاف الرٹ ہے۔
ترجمان نے شہریوں کا ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہری تیزہواؤں اوربارش کے دوران برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں برقی آلات کاغیرمحفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک کے بورڈ انتخابات میں تین امیدوار دستبردار، 10 ڈائریکٹر بلامقابلہ منتخب
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ شہری تاروں، بجلی کے ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقراررکھیں جبکہ غیرقانونی ذرائع سے بجلی کاحصول اورکنڈے جان لیواہوسکتے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں کال سینٹر118پررابطہ کیاجاسکتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ حفاظتی بنیاد پرکچھ علاقوں میں بجلی سپلائی معطل کی جاسکتی ہے بارش رکنے اورفیلڈٹیموں سے کلیئرنس کے بعد سپلائی بحال کی جاتی ہے مزیدمدد کے لیے لائیوایپ، واٹس ایپ یادیگرسوشل میڈیا ذرائع سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔
