Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ تیز بارش اور آندھی کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی اور سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پرانا گولیمار میں گھر کی دیوار رکشے پر گرگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے 3 بچے زخمی ہوئے۔

سرجانی میں کام کے دوران حادثے کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پی آئی بی کالونی میں بھی کام کے دوران حادثے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔

سرجانی سیکٹر 7 اے میں کھیل کے دوران حادثے کے باعث 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایم اے جناح روڈ پر کام کے دوران حادثے کے باعث ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوا جب کہ سپرہائی وے احسن آباد میں کام کے دوران حادثے کے باعث ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version