وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے مفت کر دی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا، یہ سہولت اگلے 30 دن تک برقرار رہے گی۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرایہ کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزارتِ داخلہ عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔
On the directions of the Prime Minister, all public transport in Islamabad will be made free of cost for the general public for the next 30 days, starting tomorrow.
The Ministry of Interior will bear the expenditure of Rs. 350 million for this public relief initiative. Thank you…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 3, 2026



















