ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اس رابطے کے دوران عباس عراقچی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الگ الگ فون پر گفتگو کی۔
بات چیت کے دوران دونوں جانب سے علاقائی پیش رفت، سیکیورٹی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق جاری امور پر غور کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں استحکام اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے جلد پیش رفت ضروری ہے۔
یاد رہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرقی وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے اور امن قائم کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں جسے عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے۔
عاصم منیر نے خطے میں جاری کشیدگی اور عارضی جنگ بندی کو مستقل جنگ بندی اور امن میں بدلنے کے لیے انتھک کوششیں کیں اور اپنی بہترین مدبرانہ قیادت اور مخلصانہ سوچ سے جنگ میں شامل ممالک کو مذاکرات کے لیے آمادہ کیا ان کی یہی خوبی انہیں دنیا بھر کے ملٹری لیڈرز سے ممتاز کرتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب حکمتِ عملی نے امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کو ایک قابلِ قبول ثالث بنایا جو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔



















