Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمسایہ ممالک ہماری اولین ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان کا اعلان

ان دوروں کا مقصد شراکت دار ممالک کے ساتھ دوطرفہ امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنا ہے، عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا۔

عباس عراقچی نے پاکستان سمیت تین ممالک کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو روانہ ہورہے ہیں۔

 

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ان دوروں کا مقصد شراکت دار ممالک کے ساتھ دوطرفہ امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ دورے کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی اور اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہمسایہ ممالک ایران کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں