صدرِ آصف علی زرداری آج چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہراندرابی کے مطابق صدرِمملکت چینی حکومت کی دعوت پر ہنان اور ہینان صوبوں کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صوبائی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور سی پیک پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
صدر مملکت کا دورہ پاک-چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دورہ پاک چین ’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا عکاس ہے۔



















