Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دالبندین میں ہولناک حادثہ، ٹرالر نے خوشیوں سے بھری گاڑی اجاڑ دی، 10 افراد جاں بحق

زخمیوں اور جاں بحق افراد کوشیخ فہد اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے

دالبندین کے قریب ڈھنڈر لانڈھی کے مقام پر ٹرالر اور مسافر گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر فیلڈر گاڑی پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو افراد دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے، حادثہ اتنا شدید تھا کہ جائے وقوعہ پر ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کوشیخ فہد اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ تصادم کے بعد گاڑی بری طرح کچلی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی اور اسپتال میں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version