Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی

تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈی سی لاہور

لاہور: شہر بھر کی مارکیٹوں کے اوقات کار میں یکم جون تک نرمی کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی کردیا۔

ڈی سی لاہور کے مطابق آج سے لاہور کی تمام مارکیٹوں پر رات 8 بجے تک بندش کی پابندی نہیں ہوگی جب کہ یہ نرمی عارضی طور پر یکم جون تک نافذ العمل رہے گی۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ گرمی کی شدت اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نرمی یکم جون تک نافذ العمل رہے گی۔ تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی تھی جب کہ نئی نرمی کے بعد اب مارکیٹیں مقررہ وقت سے بعد بھی کھلی رہ سکیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version