ایس آئی ایف سی نے تین سال کے مختصر عرصے میں معاشی اصلاحات، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ایس آئی ایف سی نے تعطل کا شکار معاشی منصوبے دوبارہ فعال کر کے ادارہ جاتی رکاوٹوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا، اسی مؤثر حکمت عملی کے باعث سرمایہ کاروں کے لیے اداروں کے درمیان ہم آہنگی، فیصلہ سازی اور عملدرآمد میں واضح تیزی آئی جبکہ صنعت، زراعت، توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت اہم شعبوں میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی۔
مرکزی سہولت کاری نظام کے ذریعے سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری لانے کی مؤثر اقدامات کیے گئے، خصوصی اقتصادی زونز، صنعتی پارکس اور ہوا بازی سمیت اہم منصوبوں میں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔
ایس آئی ایف سی نے بروقت منظوریوں اور براہ راست رابطوں کے ذریعے معاشی نظم و نسق کو مؤثر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ چینی اور خلیجی سرمایہ کاروں کے لیے پالیسی تسلسل اور ادارہ جاتی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا گیا جبکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری، برآمدات اور سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
ایس آئی ایف سی نے معاشی فیصلوں اور سرمایہ کاری سہولت کاری کے نظام کو زیادہ مؤثر اور فعال بنا دیا، اس کی معاونت سے معاشی سلامتی، بنیادی ڈھانچے اور تزویراتی شعبوں کو مشترکہ قومی ترجیح کے طور پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیابی سرمایہ کاروں کے اعتماد، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور تیز معاشی عملدرآمد میں نمایاں بہتری کی عکاسی ہے۔
