وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ ایپیکس کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود ہیں، جبکہ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ، آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کو دورے کے دوران بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بریف کیا جائے گا۔
وزیراعظم کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔



















