Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت

حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، پاکستان

پاکستان نے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں امن اور استحکام کو مزید کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے نازک وقت میں سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں