Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج

 آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی اور بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سےگولہ بارود کے ذخیرے اور دیسی ساختہ دھماکا خیزآلات برآمد کرلیا گیا۔ آپریشن میں بڑی تعدادمیں دہشت گردوں کااسلحہ اوربارودی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ہی ضلع کھچی بھاگ میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا۔

کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، ٹھکانے پر موجود آئی ای ڈیز اور گولہ بارود موقع پر تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مزید دہشت گردوں خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، وژن عزم استحکام کے تحت دہشتگردی خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version