Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے عزم اور بہادری نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا، صدر مملکت

پاک بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آصف علی زرداری

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ کے عزم اور بہادری نے ہمیشہ قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔

صدر آصف زرداری نے یوم بحریہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر کو ہم باوقار قوم کی حیثیت سے یوم بحریہ منا رہے ہیں پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلین اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ 1965 کا جرأت مندانہ آپریشن سومناتھ شاندار ماضی کی یاد دلاتا ہے بھارتی بحری ساحلی تنصیب دوارکا کے خلاف آپریشن پاک بحریہ کی بہادری کا مظہر تھا اس تاریخی آپریشن نے دشمن کے دل میں خوف پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ مئی 2025 میں پاک بحریہ نے دشمن کو مؤثر طور پر باز رکھا عددی برتری رکھنے والی بھارتی بحریہ کو قابو میں رکھا گیا۔ مشرقِ وسطیٰ تنازع میں پاک بحریہ نے آپریشن محافظُ البحر کے ذریعے تحفظ دیا پاک بحریہ نے سمندری ذرائع سے توانائی کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ صلاحیتوں کو جدید ترین تکنیکی خطوط پر استوار کر رہی ہے جدید جنگی بحری جہاز اور ہنگور کلاس آبدوزیں بیڑے میں شامل ہیں جیٹ طیارے، بغیر پائلٹ نظام اور طویل فاصلے کے میزائل شامل کیے گئے۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پاکستان کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے پاک بحریہ بحری سفارتکاری اور علاقائی سلامتی کے فروغ میں فعال ہے۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ مشق ‘امن’ کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے بحریہ ہنگامی حالات اور آفات میں قابلِ اعتماد ‘فرسٹ رسپانڈر’ ہے، مسلح افواج کی مسلسل جدید کاری اور استعداد بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں مجھے پاک بحریہ پر مکمل اعتماد ہے، وہ بحری مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version