اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یمن میں پیدا ہونے والی نئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب پر حوثیوں کے تمام حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے، حوثی حملوں کے عالمی معیشت اور توانائی کے تحفظ پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے بحران کی سنگینی کے پیش نظر سفارتی کوششوں میں فوری تیزی لانا ہوگی۔ حوثی حملوں سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اہم بحری گزرگاہوں کو خطرے میں ڈالنے یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عالمی تجارت اور توانائی کے تحفظ پر سنگین اثرات ہوں گے، حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے ناقابل قبول ہیں۔
پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اورسلامتی کی حمایت کرتا ہے، سعودی عرب کو حوثی حملوں کے خلاف دفاعی اقدامات کامکمل حق حاصل ہے، پاکستان سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
