Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘؛ اسٹیٹ بینک نے بینک ملازمین کے لیے اہم فیصلہ کرلیا

ایس بی پی نے متعلقہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اپنے ملازمین کی پروگرام کے تحت نااہلی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بینک ملازمین کی ہاؤسنگ فنانسنگ سے متعلق ابہام دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس اداروں (DFIs) اور مائیکروفنانس بینکوں (MFBs) کے ملازمین ’وزیراعظم اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت ہاؤسنگ فنانسنگ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ایس بی پی نے متعلقہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کو اپنے ملازمین کی پروگرام کے تحت نااہلی سے آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مالیاتی اداروں کے اپنے ملازمین کو ’گھر ہو تو اپنا‘ ہاؤسنگ فنانسنگ پروگرام سے خارج کرنے کا فیصلہ پروگرام کی اہلیت سے متعلق پالیسی کی وضاحت کے تحت کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کی جانب سے جاری ہدایات کے بعد بینکوں، ڈی ایف آئیز اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین اس اسکیم کے تحت قرض حاصل نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version