Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کا انسداد منشیات کا بڑا آپریشن، 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں

پاک بحریہ نے انسداد منشیات کے بڑے آپریشن کے دوران 750 ملین ڈالرز کی منشیات ضبط کر لیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے تحت بحیرہ عرب میں کیا، مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پاک بحریہ کے جہازوں نے 2800کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کر لی۔

ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریباً 750 ملین امریکی ڈالرز ہے، کامیاب آپریشن پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے دونوں جہازوں کے عملے کو سراہا۔

پاک بحریہ سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت تیار ہے پاک بحریہ قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version