وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں ملکی معیشت کے اہم اشاریوں میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ جولائی اور اگست میں ترسیلاتِ زر 6.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر 7.3 ارب ڈالر ہوگئیں اگست میں ترسیلاتِ زر گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.5 فیصد خوش آئند ہے بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو اپنی محنت کی کمائی وطن واپس بھیجتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ برآمدات میں 4 فیصد اضافہ ملکی معیشت کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت ہے حکومت برآمدی شعبے کی ترقی اور چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ معاشی استحکام کی جانب مثبت پیش رفت کا عکاس ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جولائی اور اگست میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 80.2 فیصد اضافہ سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے حکومت سرمایہ کاروں کو موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے تاکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26.8 ارب ڈالر تک پہنچنا معیشت کے بیرونی شعبے میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم کا کہناتھا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت اصلاحات اور مؤثر معاشی پالیسیوں پر عملدرآمد جاری رکھے گی ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت ہے جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.03 فیصد اضافہ حوصلہ افزا ہے زرعی قرضوں میں اضافہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی مالی معاونت کے لیے اہم پیش رفت ہےْ
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں نمایاں اضافہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کا مظہر ہے جولائی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن 38.8 فیصد اضافے سے 10,199 ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
، وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں اصلاحات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے معاشی نمو کو مزید مستحکم کرے گی، معاشی استحکام کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور روزگار و کاروبار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے گی، پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور پائیدار معیشت بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا۔
