راجن پور: انڈس ہائی وے پر ستارہ پمپ کے قریب مسافر بس زیرِ تعمیر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں 9 مسافر جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 32 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافربس میں 50 افراد سوار تھے حادثے کا شکار بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کوچ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثےمیں جاں بحق ہونےوالوں اور زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائےحادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راجن پور منتقل کیا جا رہا ہےحادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
