ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاک قطر تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس قطر میں منعقد ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے، سرمایہ کاری اور اہم معاشی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستانی وفد نے قطری سرمایہ کاروں کو رابطہ کاری منصوبوں، آئی ٹی، بحری شعبے اور آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے۔
پاکستان اور قطر شراکت داری سے غیر ملکی سرمایہ کاری، کاروباری مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ایس آئی ایف سی قطر سمیت خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔
