Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طب کی دنیا میں حیران کن کامیابی، اب اے آئی ڈاکٹر مریض کو بتائے گا بیماری کیا ہے

تجربات میں اے آئی ماڈل نے عام طبی کیسز کی تشخیص میں 83.2 فیصد درست نتائج دیے

طبی دنیا میں مصنوعی ذہانت نے نئی بحث چھیڑ دی، مائیکروسافٹ کے تیار کردہ جدید اے آئی ماڈل نے بیماریوں کی تشخیص کے تجربات میں انسانی ڈاکٹروں کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ’’MAI-DxO‘‘ نامی یہ ماڈل مریض کی طبی تاریخ اور علامات کا تجزیہ کرکے ممکنہ بیماری کی تشخیص کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی سائنسی جریدے سائنس میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق تجربات میں اے آئی ماڈل نے عام طبی کیسز کی تشخیص میں 83.2 فیصد درست نتائج دیے، جبکہ انسانی ڈاکٹروں کی کامیابی کی شرح 36.1 فیصد رہی۔

اسی طرح ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے متعلق کیسز میں بھی اے آئی ماڈل نے 80.3 فیصد کامیابی حاصل کی، جب کہ انسانی معالجین کی شرح 46.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ان نتائج نے طبی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا ہے، تاہم یہ واضح رہنا چاہیے کہ تجربات میں بہتر کارکردگی کا مطلب یہ نہیں کہ اے آئی ڈاکٹر حقیقی اسپتالوں میں انسانی معالجین کی جگہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version