Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریپبلکن کی مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی ریاست میں ڈیموکریٹس کی تاریخی کامیابی

ایڈم ہیملٹن کی کامیابی 94 سالہ تاریخ میں ڈیموکریٹس کی پہلی سینیٹ کامیابی ہے

ریپبلکن کی مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی ریاست کنساس نے 1932 کے بعد پہلی بار ڈیموکریٹک سینیٹر منتخب کر لیا۔

ڈیموکریٹک امیدوار ایڈم ہیملٹن نے ریپبلکن سینیٹر راجر مارشل کو شکست دے دی۔

ایڈم ہیملٹن کی کامیابی 94 سالہ تاریخ میں ڈیموکریٹس کی پہلی سینیٹ کامیابی ہے، انہوں  نے یہ کامیابی 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے 2024 میں کنساس میں 16 پوائنٹس سے زائد فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ایڈم ہیملٹن نے قابل استطاعت زندگی اور متوسط طبقے کے مسائل کو اپنی مہم کا مرکز بنایا جبکہ راجر مارشل کو مریضوں کے خلاف مقدمات اور ایران جنگ کے باعث بڑھتی ایندھن قیمتوں کی وجہ سے دباؤ کا سامنا رہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version