Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علامہ اقبال یوم پیدائش: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمان خصوصی تھے

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 149ویں یوم ولادت کے موقع پر مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ اس سے قبل یہ ذمہ داریاں پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ انجام دے رہا تھا۔

مہمان خصوصی کموڈور مصباح الامین نے نیول چیف کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

واضح رہے کہ شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version