Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل مظالم پر وزیراعظم کا اظہارِ تشویش

غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیر آب آگئے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ کے بہادر فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے کے لیے اسرائیل کی جانب سے مسلسل غیر قانونی اقدامات پر شدید تشویش ہے۔

شہباز شریف نے نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ خیموں میں بارش کا پانی بھر جانے اور غزہ کے ان معصوم بچوں کی دل دہلا دینے والی تصاویر سامنے آ رہی ہیں، جن کے پاس نہ کوئی جائے پناہ ہے اور نہ ہی وہ بھوک اور شدید سردی سے محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں، بین الاقوامی قوانین کی پامالی اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی فوری طور پر بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیر آب آگئے ہیں جس سے 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر افراد متاثر ہوئے تاہم حماس نے خیموں کے زیر آب آنے کو اسرائیلی محاصرے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version