وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کیے گئے وعدے پورے کرے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے انطالیہ میں کوپ 31 کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےبے پناہ نقصانات ہیں، 2022 میں پاکستان کاایک تہائی حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، سیلاب سے پاکستان کو بھاری معاشی نقصان ہوا۔
شہبازشریف نے کہا کہ تباہ کن سیلابوں کے دوران ترک حکومت، عوام پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، تباہ کن سیلابوں کےدوران ترک حکومت، عوام پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، پاکستان ماحول دوست اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ عالمی برادری ترقی پذیر ممالک سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔
شہبازشریف نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پرترک صدر اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترک صدراور عوام کوکوپ 31 کے انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
