Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور کویت کا دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی

پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات بڑھتی سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے ذریعے نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی منصوبوں اورعوامی روابط سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل اور کویت پیٹرولیم کارپوریشن نے توانائی کے شعبے میں 50 سالہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

معاہدے کے تحت پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ترقی کیلئے ایندھن کی فراہمی، ریفائننگ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

پاکستان میں توانائی، اسٹوریج اور انفرااسٹرکچر کے شعبہ جات میں سرمایہ کاری کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version