سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 16 خوارج ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران علی خیل میں دو افغان باشندوں سمیت 12، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں دو، دو خوارج ہلاک کردیے۔
آپریشن کے دوران ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار عصمت علی اور نائیک آفتاب علی نے جامِ شہادت نوش کیا، شہید حوالدار عصمت علی کا تعلق صوابی جبکہ نائیک آفتاب علی کا تعلق مردان سے تھا۔

بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشنز آپریشنز جاری ہیں۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری قوت سے جاری رکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی عظیم قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔