Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیف نہاری، لیمب قورمہ اور بٹر چکن بھی خلا میں، پاکستانی خلاباز کے لیے خصوصی ڈنر تیار

تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلاباز کے لیے خصوصی ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے

پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی کے لیے خلا میں پاکستانی ذائقوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر بیف نہاری، لیمب قورمہ، بٹر چکن اور چھولے سمیت روایتی پکوان پیش کیے جائیں گے۔

چینی خلائی ادارے نے پاکستانی خلاباز ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی کی غذائی ضروریات اور حلال خوراک کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً 100 مختلف خصوصی کھانے تیار کیے ہیں، جن میں پاکستانی پکوان بھی شامل ہیں۔

تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پاکستانی خلاباز کے لیے خصوصی ڈنر کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں پہلی بار پاکستانی روایتی کھانوں کے ذائقے خلا میں ان کے کھانے کا حصہ بنیں گے۔

خصوصی مینیو میں بیف نہاری، لیمب قورمہ، بٹر چکن اور چھولے جیسے پکوان شامل کیے گئے ہیں، جو پاکستانی خلاباز کے خلائی سفر میں وطن کے ذائقوں کی یاد تازہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version