Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پہلے پاکستانی خلاباز ذیشان علی کا تاریخی خلائی سفر؛ طلبہ کا جوش و خروش دیدنی

‘پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی سفر ملک کیلئے بڑا اعزاز ہے’

پاکستانی خلا بازکی چینی خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کے ذریعے خلائی سفر پر طلبہ خوشی اورفخرکا اظہار کررہے ہیں۔

اس تاریخی لمحے پر ملک بھر کے طلبہ کا کہنا ہے کہ چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی سفر ملک کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

طلبہ کے مطابق خلا باز محمد ذیشان علی کا خلائی مشن پر روانہ ہونا پاکستانی نوجوانوں کے لیے اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی خواب نا ممکن نہیں، پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی نے اپنا خواب پورا کرکے آنے والی نسلوں کے لیے نئی مثال قائم کردی۔

انہوں ںے مزید کہا کہ خلا باز ذیشان علی کی کامیابی نوجوانوں کو اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کے لیے محنت اور جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔

طلبہ نے خلائی مشن پر روانہ ہونے والے پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version